آریان خان کی ضمانت کی مخالفت میں نارکوٹک کنٹرول بیورو نے عدالت میں کیا جواب جمع کروایا ہے ؟ جانئے 

آریان خان کی ضمانت کی مخالفت میں نارکوٹک کنٹرول بیورو نے عدالت میں کیا جواب ...
آریان خان کی ضمانت کی مخالفت میں نارکوٹک کنٹرول بیورو نے عدالت میں کیا جواب جمع کروایا ہے ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آریان خان کی ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت پر سماعت کچھ ہی دیر میں شروع ہونے والی ہے اور نارکوٹک کنٹرول بیورو کی جانب سے عدالت میں آریان کی درخواست ضمانت کی مخالفت میں جواب داخل کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت سابق اٹارنی جنرل ’ موکل روہتگی ‘ بھی ممبئی ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں جو کہ آریان خان کی درخواست ضمانت پر دلائل دیں گے، وہ ستیش مان شندے اور سینئر امت دیسائی کے ساتھ لیڈ کونسل ہیں ۔
این سی بی کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیاہے کہ منشیات کیس کی تحقیقات میں اس کا بین الاقوامی تعلق سامنے آیا ہے ، اس کی چھان بین کی جارہی ہے اور پروٹوکول کے مطابق اس کو منظر عام پر لانے کیلئے وقت درکار ہو گا۔این سی بی کا اپنے جواب میں کہناتھا کہ آریان خان کی ضمانت پر گواہاں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ملک سے فرار ہونے کے خدشے کو رد نہیں کیا جا سکتا ۔این سی بی کا کہناتھا کہ آریان خان کو اس بڑی سازش سے الگ کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ منشیات نیٹ ورک کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ۔

یاد رہے کہ آریان خان کو این سی بی کی جانب سے سمندری جہاز پر ایک چھاپے کے دوران تین اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ان کے ہمراہ آریان کے دوست ارباز مرچنٹ اور اداکارہ منمن دھمیچا کو بھی حراست میں لیا گیا ۔ تینوں افراد کی درخواست ضمانت خصوصی عدالت کی جانب سے بیس اکتوبر کو مسترد کر دی گئیں تھیں جس کے بعد وکلاء نے ممبئی ہائیکورٹ سے رابطہ کیا جہاں آج سماعت ہونے جارہی ہے۔

مزید :

تفریح -