وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ، شاہ محمود قریشی ایرانی ہم منصب اور دیگر سے ملاقات کریں گے ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے جہاں پاکستانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔ اپنے دو روزہ دورے کے دوران شاہ محمود قریشی ایرانی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کریں گے ۔
شاہ محمود قریشی کل تہران میں ہونے والے وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور علاقائی صورتحال سےمتعلق پاکستان کامؤقف پیش کریں گے۔