اداکارہ در فشاں کی نئی تصاویر سامنے آگئیں

سورس: Instagram/durefishans
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ در فشاں کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ سادہ اور شوخ رنگوں کے لباس سے اداکارہ کی خوبصورتی میں چار چاند لگ گئے۔
View this post on Instagram
درفشاں شوبز میں آنے والی نئی اور ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں۔اگر اداکار کی عمر کی بات کی جائے تو وہ اس سال 25 کی ہو جائیں گی ۔انہوں نے اپنے ڈرامہ کریئر کا آغاز دل ربا سے کیا تھا اس کے بعد وہ ڈرامہ سیریل بھڑاس میں مرکزی کردار کرتی ہوئی نظر آئیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کا تعلق ایک پڑھی لکھی فیملی سے ہے، ان کے والد سلیم احسن کا تعلق پی ٹی وی سے ہے، وہ ڈائریکٹر اور پر ڈیوسر ہیں۔ اداکارہ کی والدہ ایک گھریلو خاتون ہیں۔درفشاں اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں ان کی ایک بہن اور دو بھائی ہیں.