ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے ہدف دے دیا 

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے ہدف دے دیا 
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے ہدف دے دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے 18 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 144رنز کا ہدف دے دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر ویسٹ انڈیز کی جانب سے سمنز اور ایون لیوس نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے سمنز زیاد ہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور 16 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔ لیکن ان کے ساتھ آنے والے ایون لیوس نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 56 رنز کے ساتھ بہترین اننگ کھیل کر ٹیم کو قابل دفاع ہدف دینے میں بڑی مدد فراہم کی ۔کرس گیل صرف 12 سکور بنانے میں ہی کامیاب ہوئے جبکہ نکولس نے بھی 12 رنز ہی بنائے ۔

ٹیم ویسٹ انڈیز 

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں ایوین لیوائس ، کرس گیل ، لینڈل سیمونز ، شمرون ہٹمیر،نائیکولس پوران  ( وکٹ کیپر)  ، آندرے رسل ، ڈیون براوو، عقیل حسین ، ، ہیڈن والش ، روی رامپال شامل ہیں ۔

ٹیم جنوبی افریقہ 

جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں میں ریزا ہینڈرکس ، رسی وینڈر ڈوسن ، ، ایڈن مارکرم ، ڈیوڈ ملر ، ہنرک کلاسن ( وکٹ کیپر) ڈیوائن پیٹرسن ، کگیسو ربادا ، کشو مہاراج ، انرک نورتج  اور تبریز شمسی شامل ہیں ۔