بھارت کو ہرانے کے بعد ایم ایس دھونی نے میدان میں بابر اعظم سے کیا کہا، تفصیلات سامنے آگئیں 

بھارت کو ہرانے کے بعد ایم ایس دھونی نے میدان میں بابر اعظم سے کیا کہا، ...
بھارت کو ہرانے کے بعد ایم ایس دھونی نے میدان میں بابر اعظم سے کیا کہا، تفصیلات سامنے آگئیں 

  

دبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی ، میچ جیتنے کے بعد بابر اعظم اور بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی ( ایم ایس دھونی)کی تصاویر وائرل ہوئیں جس میں دونوں کو گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ اب اس گفتگو کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت کو میچ ہرانے کے بعد ایم ایس دھونی نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ گپ شپ کی ، ایم ایس دھونی نے بابر اعظم کی قیادت اور بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت اچھا کھیلا ، میچ میں دباو¿ بنائے رکھا۔ پاک بھارت میچ ہمیشہ ہی پریشر میں ہوتا ہے ۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جواب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی مزے کا ہوتا ہے ، ماضی میں بھی دونوں ممالک کے مابین جتنے بھی میچز ہوئے سب پریشر گیم تھے ۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 24اکتوبر کو ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کو عبرتناک شکست دی تھی ، کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بغیر کوئی وکٹ دیے 152رنز کا ہدف 17.5اوورز میں حاصل کرلیا تھا۔

میچ کے بعد مہندرا سنگھ دھونی کے ساتھ پاکستانی کھلاڑیوں کی خوشگوار موڈ میں گفتگو کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوئی تھیں جنہیں سپرٹ آف کرکٹ ، کرکٹ کا حسن کی کپشن دی گئی تھی ۔

مزید :

کھیل -T20 World cup -T20 Picture Gallery -T20 World cup News Updates -