انٹر بینک میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہو کر نئی بلند ترین سطح پر بند

انٹر بینک میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہو کر نئی بلند ترین سطح پر بند
انٹر بینک میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہو کر نئی بلند ترین سطح پر بند

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹرمارکیٹ میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہو کر نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 175.27 روپے پر پہنچ گیا ہے ۔

سٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق آج دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 174.43 پیسے تھے جو دن کے اختتام پر 84 پیسے اضافے کے بعد 175.27 روپے ہو گئی ۔

واضح رہے کہ ڈالر کی پرواز روز بروز بلند ہوتی جا رہی ہے جس کے باعث روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستان پر موجود بیرونی قرضوں کا بوجھ بھی بڑھ رہا ہے جبکہ ڈالرز میں خریدی جانے والی اشیاء جن میں پٹرول ، قدرتی گیس ،  خوردنی تیل سمیت سینکڑوں اشیاء شامل ہیں کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -بزنس -