یوبی ایل نے 30 ستمبر2021 تک 39.9 بلین روپے قبل از ٹیکس منافع کما لیا

یوبی ایل نے 30 ستمبر2021 تک 39.9 بلین روپے قبل از ٹیکس منافع کما لیا
یوبی ایل نے 30 ستمبر2021 تک 39.9 بلین روپے قبل از ٹیکس منافع کما لیا

  

لاہور(پ ر)یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل ) نے 2021 میں بھی اپنی ترقی کی رفتار کو جاری رکھا اور 30 ستمبر 2021 کو ختم ہونے والی مدت میں39.9 بلین روپے قبل از ٹیکس منافع (پی بی ٹی )کما لیا ہے ،18.6 روپے فی حصص آمدنی کے ساتھ یو بی ایل کی سالانہ ترقی کی شرح 49 فیصد رہی جبکہ ستمبر 2020 میں فی حصص کی آمدن13.1 روپے تھی۔

تفصیلات کے مطابق یوبی ایل اس بات پر پختہ ایمان رکھتا ہے کہ لوگوں پر سرمایہ کاری کی طرف توجہ مرکوز کرنا ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹم میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ آپریشن افادیت پیدا کرنا پائیدار کمائی کی کنجی ہے ۔لیکن اتنا ہی ہم ملازم کی محنت کا اعتراف کرنا بھی ہے ، ہمیں یقین ہے کہ اس سال کی کامیابی پرجوش ورک فورس کے نتائج ہیں ، ہماری ٹیموں نے مقصد کے واضح احساس کے ساتھ ادارے کی بہتری کیلئے محنت کی ہے ۔

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ بینک ملک کے اہم مالیاتی اداروںمیں سے ایک ہے جو کہ پاکستان میں 1344 برانچوں کے جال، 1436 اے ٹی ایمزاور 35 ہزار سے زائد اومنی ایجنٹس کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد کسٹمرز کو خدمات فراہم کر رہاہے ،جنہیں بینک کی ایوارڈ یافتہ ڈیجیٹل بینکنگ سروس کی مدد حاصل ہے ۔برانچ بینکنگ گروپ نے سال 2021 میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے ، جس میں اوسطاً ڈومیسٹک ڈپازٹ کی مضبوط شرح 21 فیصد سے زائد رہی ہے ، بینک اپنے گاہکوں کی تعداد کو بڑھا رہاہے ۔

یو بی ایل حکومت پاکستان اور سٹیٹ بینک کی جانب سے شروع کیئے گئے تمام اقتصادی پروگرامز میں فعال طور پر حصہ لے رہاہے ،بینک ’ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ ‘ اقدام میں سب سے آگے چل رہاہے ،بینک کو روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ میں شرکت کرنے والے سرفہرست بینکوں میں سے ایک ہونے پر فخر ہے ، یو بی ایل اب تک 48 ہزار سے زائد اکاﺅنٹس کھول چکا ہے جس میں 257 ملین ڈالر کی آمد ہوئی ۔

اسلامک بینکنگ میں یوبی ایل ’ امین ‘ تیزی سے رفتار پکڑ رہاہے 

یو بی ایل اسلامی بینکاری کو ایک ابھرتے ہوئے اور بڑھتے ہوئے موقع کے طور پر دیکھتا ہے اور اس اہم جگہ میں توسیع پر توجہ دے رہا ہے اسلامی برانچ نیٹ ورک 114 برانچوں کے ساتھ ساتھ 201 اسلامک بینکنگ ونڈوز پر مشتمل ہے۔اسلامک بینکنگ کے ڈپازٹس ستمبر 2021 تک بڑھ کر 127 بلین روپے ہو گئے ہیں ،جس میں دسمبر 2020 کے مقابلے میں 14 فیصد اضافہ ہواہے ۔

نان فنڈڈ آمدن پر توجہ 

ملک وبائی مرض سے مضبوطی سے دوبارہ ابھر رہا ہے، معاشی سرگرمیاں کووڈ سے پہلے کی سطح پر واپس آ رہی ہیں،اس نے بینک کو تمام بڑے طبقات کی طرف سے مضبوط شراکت کے ساتھ، ڈومیسٹک فیسوں اور کمیشن کی آمدن میں 31 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کرنے کے قابل بنایا۔

مزید :

بزنس -