وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات، ملکی صورتحال ...
وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی ملاقات میں موجود تھے ۔
نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں ملکی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم سے آرمی چیف نے علیحدگی میں ملاقات کی ، بعد میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہو گئے ۔ 
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس ہوا تھاجس میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر امین الحق قادری نے شرکت کی تھی ۔ملاقات میں کالعدم مذہبی جماعت کے حوالے سے گفتگو کی گئی تھی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں کالعدم مذہبی جماعت سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -