ایک ہی دن میں فی تولہ سونا 4200روپے مہنگا ، دوبارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ایک ہی دن میں فی تولہ سونا 4200روپے مہنگا ، دوبارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ...
ایک ہی دن میں فی تولہ سونا 4200روپے مہنگا ، دوبارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سونے کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، آج سونے کی قیمت فی تولہ 4200 روپے اضافے کے بعددوبارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا 4200روپے اضافے کے بعد   ایک لاکھ 32 ہزار روپے کا فی تولہ ہو گیاہے اس سے قبل 7 اگست 2020 کو سونے کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہوئی تھی جو پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین سطح ہے۔آج دس گرام سونے کی قیمت 3600روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ13 ہزار 168 روپے ہوگئی۔مجموعی طور پر رواں ماہ سونے کی قیمت میں  18 ہزار 500 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے ۔ادھر  انٹرمارکیٹ میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہو کر نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 175.27 روپے پر پہنچ گیا ہے ۔سٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق آج دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 174.43 پیسے تھے جو دن کے اختتام پر 84 پیسے اضافے کے بعد 175.27 روپے ہو گئی ۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -