لندن میں مکڈونلڈز کے کچن سے چوہے برآمد، لیکن پھر اس برانچ کے ساتھ کیا کیا گیا؟

لندن میں مکڈونلڈز کے کچن سے چوہے برآمد، لیکن پھر اس برانچ کے ساتھ کیا کیا گیا؟
لندن میں مکڈونلڈز کے کچن سے چوہے برآمد، لیکن پھر اس برانچ کے ساتھ کیا کیا گیا؟

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں مکڈونلڈز کی ایک برانچ کے کچن سے چوہے برآمد ہونے پر اسے بند کردیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ برانچ لندن کے مشرقی علاقے لےٹن سٹون میں واقع تھی جس کے متعلق شکایات موصول ہونے پر انسپکٹرز چیکنگ کے لیے گئے۔ جب انہوں نے کچن کا معائنہ کیا تو وہاں سے الماری سے ایک مردہ چوہا برآمد ہو گیا اور کچن کے فرش پر چوہوں کا فضلہ پڑا تھا۔

مکڈونلڈز کی اس برانچ کی چیکنگ کا حکم نامہ کونسل کی درخواست پر ٹیمز مجسٹریٹس کورٹ کی طرف سے جاری کیا گیا تھا۔ جب انسپکٹرز نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی تو عدالت نے اس برانچ کی بندش کے لیے کونسل کو اجازت دے دی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 20سال سے زائد عرصے میں کونسل کی طرف سے مکڈونلڈز کی کسی برانچ کو بند کیے جانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ مکڈونلڈز کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ”صفائی اور حفظان صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔ہم انوائرنمنٹل ہیلتھ آفیسرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے اس برانچ کو محفوظ طریقے سے دوبارہ کھولا جا سکے۔“

مزید :

برطانیہ -