’وزیراعظم نے تمام نامزد افسران کے انٹر ویو کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی تقرری کی منظوری دی ‘ وزیراعظم آفس کا بڑا بیان سامنے آگیا

’وزیراعظم نے تمام نامزد افسران کے انٹر ویو کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی ...
’وزیراعظم نے تمام نامزد افسران کے انٹر ویو کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی تقرری کی منظوری دی ‘ وزیراعظم آفس کا بڑا بیان سامنے آگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے بھی شرکت کی ۔ ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے انتخاب کے لیے حتمی مشاورت کے عمل کا حصہ تھی ۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی کی کمانڈ کی تبدیلی کے وقت سے متعلق بھی مشاورت کی گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مشاورتی عمل میں وزارت دفاع سے افسران کی فہرست موصول ہوئی ، وزیراعظم نے تمام نامزد افسران کے انٹر ویو کیے ۔تفصیلی مشاورت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر تقرری دینے کی منظوری دی گئی ۔

مزید :

قومی -