نوزائیدہ بچی کو کثیر مقدار میں ادویات دے کر قتل کرنے کی کوشش ، مجرم کو سخت ترین سزا سنادی گئی

نوزائیدہ بچی کو کثیر مقدار میں ادویات دے کر قتل کرنے کی کوشش ، مجرم کو سخت ...
نوزائیدہ بچی کو کثیر مقدار میں ادویات دے کر قتل کرنے کی کوشش ، مجرم کو سخت ترین سزا سنادی گئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میںایک نوزائیدہ بچی کو کثیر مقدار میں ادویات دے کر قتل کرنے کی کوشش کرنے والے مجرم کو 25سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں21سالہ جیمر بیلے نامی اس ملزم نے گوگل پر سرچ کیا کہ نوزائیدہ بچی کو کیسے زہر دیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد اس نے گھر میں موجود ادویات کافی مقدار میں بچی کو دے دیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔ بچی کوتشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ کئی ہفتے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زندگی اور موت کی کشمش میں رہی بالآخر ڈاکٹر اس کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق برمنگھم پولیس نے اس سفاک شخص کو گرفتار کرکے برمنگھم کراﺅن کورٹ میں پیش کیا جہاں سے اب اسے 25سال قید سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ عدالت میں پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ مجرم نے بچی کو دودھ میں ادویات ملا کر فیڈر کے ذریعے پلائیں۔عدالتی فیصلے کے تحت مجرم کو دو تہائی سزا پوری کرنے کے بعد ہی پیرول پر رہائی مل سکے گی۔ 

مزید :

برطانیہ -