دبئی میں پاکستانی ڈرائیور لاٹری جیت کر ارب پتی بن گیا

دبئی میں پاکستانی ڈرائیور لاٹری جیت کر ارب پتی بن گیا
دبئی میں پاکستانی ڈرائیور لاٹری جیت کر ارب پتی بن گیا

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک پاکستانی ڈرائیور پانچ کروڑ درہم (تقریباً 2ارب 38کروڑ روپے)کی لاٹری جیت کر ارب پتی بن گیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اس 36سالہ شخص کا نام جنید رانا ہے جو دبئی کی ایک کمپنی میں 6ہزار درہم تنخواہ پر ڈرائیونگ کرتا ہے۔ لاٹری جیتنے پر جنید کا کہنا تھا کہ ”آج میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ میں نے جب اپنی لاٹری جیتنے کی خوشخبری اپنے گھر والوں کو سنائی تو وہ بھی خوشی سے پاگل ہو گئے۔“

رپورٹ کے مطابق جنید رانا روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم ہے تاہم اس کی اہلیہ اور دو بچے پاکستان میں ہی مقیم ہیں۔پاکستان میں جنید کی جوائنٹ فیملی میں 30افراد ایک ہی چھت کے نیچے رہتے ہیں۔جنید رانا کا کہنا تھا کہ ”میرا کوئی سپورٹس کار خریدنے کا خواب نہیں ہے۔ میں اپنی زندگی میں پہلے بھی بہت خوش تھا۔ تاحال میں نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ لاٹری جیتنے کے بعد اب دبئی میں ہی رہ کر کام کروں گا یا اپنے گھر والوں کے پاس واپس پاکستان چلا جاﺅں گا۔“

مزید :

عرب دنیا -