ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی 

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے 18 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف انیسویں اوور میں حاصل کیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے لینڈل سمنز 16، ایون لوئس 56،نکولس پورن اور کرس گیل 12،12رنز بنا کر ، کیرن پولارڈ 26، آندرے رسل 5، شمرون ہیٹمر ایک اور ہائیڈن وائش بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے پریٹو ریس نے 3،مہاراج نے دو جبکہ ربادا اور نورجے نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔ اس طرح ویسٹ انڈیز نے 143رنز بنائے ۔ جواب میں جنوبی افرقہ کی جانب سے اوپنر تمبا دو اور ریزہ ہینڈرکس 39رنز پر آوٹ ہوئے ۔ ان کے بعد آنے والے وین ڈر ڈوسن نے 43جبکہ مارکم 51رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -