نیوزی لینڈ کے ساتھ کیسا "سلوک" کرنا ہے؟ بابر اعظم نے ارادے ظاہر کردیے

نیوزی لینڈ کے ساتھ کیسا "سلوک" کرنا ہے؟ بابر اعظم نے ارادے ظاہر کردیے
نیوزی لینڈ کے ساتھ کیسا
سورس: Twitter/pcb

  

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کو بھی بھارت کی طرح شکست دینے کا عزم ظاہر کردیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جیت ہمیشہ آپ کو اعتماد دیتی ہے، بھارت کے خلاف فتح سے ٹیم کے حوصلے کافی بلند ہیں۔ آج کے میچ میں گزشتہ میچ کی کارکردگی دہرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف جلد وکٹیں لے کر پریشر ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ بابر اعظم کے مطابق گرین شرٹس کے وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے اور ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ اس لیے بھی پاکستان کے عوام کیلئے زیادہ اہم ہے کہ نیوزی لینڈ نے گزشتہ دنوں پاکستان میں سیریز کا پہلا میچ شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے راہِ فرار اختیار کرلی تھی جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔ پاکستان کے ساتھ یہ سلوک کرنے والی دونوں ٹیمیں ایسی ہیں جن کی کرکٹ بچانے کیلئے پاکستان نے بڑی قربانی دی اور کورونا ویکسین آنے سے پہلے ان کے ملکوں میں جا کر کرکٹ کھیلی۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -