پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، اہم میچ سے قبل کیویز کا اہم ترین کھلاڑی انجری کا شکار ہوگیا

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، اہم میچ سے قبل کیویز کا اہم ترین کھلاڑی انجری کا ...
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، اہم میچ سے قبل کیویز کا اہم ترین کھلاڑی انجری کا شکار ہوگیا

  

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق  انجری کے سبب لوکی فرگوسن ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں  کپتان کین ولیمسن، مارٹن گپٹل، ڈیوڈ کونوے، فلپس، سیفرٹ ،ڈیرل مچل ،  جیمی نیشیم، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی،ٹرینٹ بولٹ اور ایش سوڈی شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک،آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -