شارجہ کی پچ پر آج باؤلرز کو مدد ملے گی یا بلے بازوں کا پلڑا بھاری رہے گا؟ پچ رپورٹ سامنے آگئی
شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ شارجہ کی پچ بلے بازوں کو سپورٹ کرے گی اور بلے باز بڑا ٹارگٹ سیٹ کرسکیں گے۔
ٹاس کے بعد پچ رپورٹ دیتے ہوئے ڈینی مورسن کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے لیے بہترین پچ ہوگی، جیسی پچ شارجہ میں ہوتی ہے عام طور پر یہ ویسی ہی پچ ہے۔ باؤلرز کو ہارڈ لینتھ پر باؤلنگ کرنا ہوگی،یہاں باؤنڈریز دیگر گراؤنڈز کی نسبت چھوٹی ہیں، سپنرز کے ساتھ فاسٹ باؤلر کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔