امریکی قونصل جنرل نے انگریزی کو دنیا کے ساتھ مضبوط تعلقات کا مؤثر ذریعہ قرار دے دیا

امریکی قونصل جنرل نے انگریزی کو دنیا کے ساتھ مضبوط تعلقات کا مؤثر ذریعہ ...
امریکی قونصل جنرل نے انگریزی کو دنیا کے ساتھ مضبوط تعلقات کا مؤثر ذریعہ قرار دے دیا
سورس: Twitter

  

 فیصل آباد  (پ ر) لاہور میں امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیولے  نے اعلیٰ تعلیم کے حصول اور پاکستان کی معاشی ترقی میں مدد کیلئے انگریزی زبان کو ایک کلید قرار دیتے ہوے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔قونصل جنرل مکینول نے 100 نئے طلباء کا انگلش ورکس،  امریکی سفارت خانہ اسلام آباد کے تعاون سے یونیورسٹی آف ایجوکیشن فیصل آباد کیمپس کی شراکت کے ساتھ نافذ کیے جانے والے پروگرام میں خیر مقدم کیا۔ انہوں  نے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے اشتراک سے انگلش ایکسیس مائیکرو سکالرشپ پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے پر  150 طلباء کو مبارکباد بھی دی۔

 فیصل آباد میں منعقد کی گی تقریبات میں طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل میکانیولے نے کہا  "انگریزی زبان بین الاقوامی روابط قائم کرنے کا مؤثر طریقہ اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔" انہوں نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر کی شراکت اور تعاون کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ مسٹر میکانیولے نے ان پروگراموں کو کامیاب بنانے کے لیے دونوں  یونیورسٹیوں کی "لگن ، محنت اور عزم" کو بھی سراہا. 

 انگلش ورکس (ای ڈبلیو) 17سے25 سال کے طلباء کے لیے افرادی قوت میں ترقی اور ہنر  میں مہارت بڑھانے کے لیے چھ  ماہ کا 240 گھنٹے کا بزنس انگلش کا پروگرام ہے۔ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو عملی زندگی اور پیشہ ورانہ مہارت سے آراستہ کرنا ہے جو ان کیلئے روزگار کے مواقع بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ انگلش ایکسیس مائیکرو سکالرشپ پروگرام 13سے 20 سال  کے طلباء کے لیے انگریزی زبان سیکھنے کا دو سالہ پروگرام ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے تعاون سے 25 ہزار سے زائد طلباء اس پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔

 قونصل جنرل میکانیولے نے اپنے فیصل آباد کے دورے کے دوران گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں قائم شدہ لنکن کارنر کا بھی دورہ کیا اور وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال سے ملاقات کی۔ مسٹر میکانیولے نے وائس چانسلر کا لنکن کارنر فیصل آباد کو کامیاب بنانے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ پنجاب میں لنکن کارنرز امریکی قونصلیٹ جنرل لاہور اور میزبان یونیورسٹیوں کے درمیان ایک شراکت داری ہے۔ کارنرز میں، سائنس اور ٹیکنالوجی ورکشاپس کے ساتھ ساتھ انٹرپرینیورشپ اور امریکی ثقافت کے بارے میں معلومات دی جاتی ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -