وزیر اعلیٰ بلوچستان کا معاملہ، پی ٹی آئی کس کو سپورٹ کرے گی؟ اعلان کردیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا معاملہ، پی ٹی آئی کس کو سپورٹ کرے گی؟ اعلان کردیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا معاملہ، پی ٹی آئی کس کو سپورٹ کرے گی؟ اعلان کردیا
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کیلئے اپنا وزن بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے پلڑے میں ڈال دیا۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

 بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پرویز خٹک نے کہا کہ بی اے پی اکثریت کے ساتھ جو بھی فیصلہ کرے گی پی ٹی آئی اس کی حمایت کرے گی۔ عبدالقدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ بنانا ہے یا نہیں، اس بارے میں ان کی پارٹی فیصلہ کرے گی۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں اور وزیر اعلیٰ جام کمال سے ناراض حکومتی ارکان نے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی جس پر گزشتہ روز ووٹنگ ہونا تھی تاہم اس سے پہلے ہی جام کمال اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

مزید :

قومی -