ای پے پنجاب سے بزدار حکومت  کوکتنے ارب کا ٹیکس ریونیو حاصل ہوا ؟ جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے 

ای پے پنجاب سے بزدار حکومت  کوکتنے ارب کا ٹیکس ریونیو حاصل ہوا ؟ جان کر ہر ...
ای پے پنجاب سے بزدار حکومت  کوکتنے ارب کا ٹیکس ریونیو حاصل ہوا ؟ جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی) کی صوبائی محکمہ خزانہ کیلئے وضع کردہ  "ای پے پنجاب" موبائل  ایپ  کے ذریعے بزدار حکومت کو وصول ہونے والا ٹیکس ریونیو  50 ارب روپے سے  تجاوز کر گیا۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کاکہناتھا کہ ایپ  کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے،اب گھربیٹھے10محکموں کے21ٹیکسوں کی ادائیگی ممکن ہو گئی ہے،ای  پے سےآن لائن ٹرانزیکشنز  کی تعداد ایک کروڑاورڈاؤن لوڈزایک ملین ہوچکےہیں جبکہ ای پےسےسیلزٹیکس کی مدمیں پنجاب حکومت کو 28ارب،ٹوکن ٹیکس ساڑے نو  ارب،پراپرٹی ٹیکس ساڑھے سات  ارب،ٹریفک چالان سوا دو  ارب اور رُوٹ پرمٹ کی مد میں ایک ارب روپے وصول ہوئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -