پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے نے پارٹی چھوڑ دی

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے نے پارٹی چھوڑ دی
پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے نے پارٹی چھوڑ دی
سورس: File

  

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑ دی۔

پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک اور بھتیجے احد خٹک نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں کیا۔  وہ کچھ عرصہ سے پی ٹی آئی سے ناراض تھے ۔ انہوں نے ضمنی الیکشن میں بھی تحریک انصاف کے امیدوار کی مخالفت کی تھی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لیاقت خٹک اور احد خٹک پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ کچھ روز پہلے احد خٹک نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات بھی کی تھی۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -نوشہرہ -