مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے حارث رؤف نے جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟ آپ بھی جانیے

مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے حارث رؤف نے جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟ آپ بھی ...
مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے حارث رؤف نے جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟ آپ بھی جانیے

  

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا ہے کہ میں لاہور قلندرز کی ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ ان کی وجہ سے میں یہاں تک پہنچا ہوں۔

مین آف دی میچ  کا ایوارڈ لینے کے بعد  گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  میچ جیتنے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں،ٹیم نے بہت اچھی فیلڈنگ کی اور باؤلرز کو سپورٹ کیا

فینز نے بہت سپورٹ کیا جس سے اچھی پرفارمنس ہوئی۔ہم باؤلرز میں بھی مقابلہ ہوتا ہے مگر آپس کی  بات چیت کا فائدہ ہوتا ہے،ایک دوسرے سے بات چیت کرکے بھی سپورٹ ملتی ہے،سب سے زیادہ خوشی گپٹل کو آؤٹ کرکے ہوئی۔اسکی وجہ سے نیوزی لینڈ کا مومینٹم ٹوٹا۔ لاہور قلندرز کا اور اپنی فیملی کا شکریہ ادا کروں گا،لاہور قلندر کی سپورٹ کے باعث یہاں تک پہنچا

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -