بابر اعظم بھی حارث رؤف اور آصف علی کے گن گانے لگے، بڑی بات کہہ دی

بابر اعظم بھی حارث رؤف اور آصف علی کے گن گانے لگے، بڑی بات کہہ دی
بابر اعظم بھی حارث رؤف اور آصف علی کے گن گانے لگے، بڑی بات کہہ دی

  

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آصف علی ہمارے فشنگ بلے باز ہیں اور آج انہوں نے میچ فنش کرکے دکھایا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  میچ میں جیت پر اللہ تعالی کا شکر ہے۔جیت سے اعتماد میں ملتا ہے، پوری ٹیم کی کوشش  کی وجہ سے جیت ملی۔ حارث رؤف  نے بہترین بولنگ کی ،فیلڈرز نے اچھی فیلڈنگ کی جس کی وجہ سے کم سکور پر  روکنے میں کامیاب ہوا۔میرا خیال ہے کہ نیوزی لینڈ نے 10 سکور زیادہ کیا۔ شعیب ملک نے اپنا تجربہ دکھایا اور آصف علی نے آج میچ ختم کرکے دکھایا۔کوئی بھی میچ آسان نہیں ہے، ہر میچ کی الگ الگ پلاننگ کررہے ہیں۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -