محمد حفیظ نے فتح پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے نام کردی

محمد حفیظ نے فتح پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے نام کردی
محمد حفیظ نے فتح پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے نام کردی

  

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاہینوں کی کیویز کے خلاف شاندار فتح نے تمام سیکیورٹی ایشوز حل کردیے۔ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے یہ زبردست فتح پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے نام کردی۔

محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد ایک ٹویٹ میں قومی ٹیم کی سیلفی شیئر کی اور کہا کہ وہ یہ جیت پاکستان کی تمام سیکیورٹی فورسز کے نام کرتے ہیں۔  انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو داد دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح سخت محنت کی تو انشاء اللہ ورلڈ کپ ہمارا ہوگیا، پاکستان زندہ باد۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -