نیوزی لینڈ کے خلاف میچ، پاکستانی شائقین " سیکیورٹی سیکیورٹی" کے نعرے لگاتے رہے، ویڈیو دیکھ کر دل کو سکون مل جائے

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ، پاکستانی شائقین " سیکیورٹی سیکیورٹی" کے نعرے لگاتے ...
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ، پاکستانی شائقین
سورس: Twitter/ICC

  

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر راہِ فرار اختیار کرنے والے کیویز کو شاہینوں نے شارجہ کے میدان میں گھیر لیا۔ جب پاکستان کی بیٹنگ جاری تھی تو اس دوران پاکستانی کرکٹ شائقین نیوزی لینڈٹیم کے فیلڈرز کو " سیکیورٹی، سیکیورٹی" کے نعرے لگا کر سرِ عام "ہراساں" کرتے رہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیوزی لینڈ کا کوئی بھی فیلڈر باؤنڈری کے قریب فیلڈنگ کرنے آتا تو پاکستانی شائقین سیکیورٹی سیکیورٹی کے نعرے لگا کر اس کیلئے فیلڈنگ کرنا مشکل بنا دیتے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں سیریز کھیلے بغیر ہی سیکیورٹی ایشوز کا بہانہ کرکے واپس چلی گئی تھی ۔ نیوزی لینڈ کے اس رویے پر پاکستانی کرکٹ شائقین سخت غصے میں تھے تاہم آج گرین شرٹس نے شاندار فتح کے بعد قوم کو قلبی سکون پہنچانے کا سامان کردیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 134 رنز بنائے تاہم گرین شرٹس نے آٹھ گیندیں پہلے ہی ہدف حاصل کرلیا۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو چار کیوی کھلاڑیوں کا شکار کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -T20 Video Gallery -