"اصل غصہ ہی ہمیں نیوزی لینڈ پر تھا، یہ انڈیا تو راستے میں آگیا" فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے

"اصل غصہ ہی ہمیں نیوزی لینڈ پر تھا، یہ انڈیا تو راستے میں آگیا" فواد چوہدری ...
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا " آج پاکستان کو جو کامیابی ملی ہے اس سے ثابت ہوا کہ کامیابی ٹیم ورک سے ملتی ہے شکریہ ٹیم پاکستان،  آپ کی کامیابیاں کروڑوں لوگوں کو خوشیاں دیتی ہیں، ورلڈچیمپیئن پاکستان۔۔۔ انشاللہ۔"

میچ سے قبل فواد چوہدری نے پارلیمنٹ کی راہداریوں میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا تھا "اصل غصہ ہی ہمیں نیوزی لینڈ پر تھا، یہ انڈیا تو راستے میں آگیا۔"

نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے بعد فواد چوہدری نے خود بھی اپنی یہ  ویڈیو ری ٹویٹ کی ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی فواد چوہدری کی یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 134 رنز بنائے تاہم گرین شرٹس نے آٹھ گیندیں پہلے ہی ہدف حاصل کرلیا۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو چار کیوی کھلاڑیوں کا شکار کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔