ایک ہی دن میں دوسری خوشخبری، سعودی عرب نے خزانے کے منہ کھول دیے، پاکستان پر عمران خان کی توقع سے بڑھ کر ڈالروں کی بارش کردی

ایک ہی دن میں دوسری خوشخبری، سعودی عرب نے خزانے کے منہ کھول دیے، پاکستان پر ...
ایک ہی دن میں دوسری خوشخبری، سعودی عرب نے خزانے کے منہ کھول دیے، پاکستان پر عمران خان کی توقع سے بڑھ کر ڈالروں کی بارش کردی
سورس: File

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کی توقع سے بڑھ کر مدد کرنے کا حکم دے دیا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کامران خان نے کہا " اللہ تعالی کا فضل و کرم پاکستان کے ساتھ ہے،اب معیشت کے لئے شاندار خبر ، سعودی عرب نے فوری طور پر پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں دو سے تین ارب ڈالر کا ڈپازٹ جمع کروانے کا، ہر ماہ 15 کروڑ ڈالر ادھار کی پیٹرول مصنوعات پاکستان کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ، اب IMF معاہدہ آسان ہوجائے گا۔"

ایک اور ٹویٹ میں اینکر پرسن نے کہا "سعودی عرب سےشاندار اعلان جلد متوقع ہے، وزیر خزانہ شوکت ترین نے مجھے بتایا حالیہ دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان نے انتہائی گرم جوشی سے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی توقعات سے بھی زیادہ پاکستان کی معاشی مدد کے فوری احکامات جاری کردیے۔"

خیال رہے کہ ایک ہی دن میں پاکستان کیلئے یہ دوسری بڑی خبر ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 134 رنز بنائے تاہم گرین شرٹس نے آٹھ گیندیں پہلے ہی ہدف حاصل کرلیا۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو چار کیوی کھلاڑیوں کا شکار کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -