آسٹریا میں پاک فرینڈز کے زیر اہتمام کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا
ویانا(اکرم باجوہ)پاک فرینڈز آسٹریا کے زیر انتظام 27 اکتوبر 74 واں یوم سیاہ کے سلسلہ میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجتی کرنے کے لیے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ اقوامِ متحدہ ویانا دفتر کے سامنے 27 اکتوبر بروز بدھ سہ پہر 13:45 بجے کیا جائے گا۔پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر معروف عالم دین علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریا میں آباد کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اپنا اخلاقی اور قومی فریضہ سمجھتے ہوئے بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر میں کشمیری عوام پر ظلم و ستم ڈھائے جانے اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے اقوامِ متحدہ ویانا دفتر کے سامنے جمع ہو کر اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آواز بنیں اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجتی کریں۔