اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی ایم این اے صالح محمد کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی ایم این اے صالح محمد کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے صالح محمد کی ضمانت منظورکی ،صالح محمد کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اے ٹی سی نے بھی ایک کیس میں صالح محمد کی ضمانت منظور کی تھی ۔