حافظ آباد: پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹریٹ پر تالا لگادیاگیا

Oct 26, 2024 | 12:15 PM

حافظ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )دربار روڈ پر پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹریٹ پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی گئی۔
پولیس کے مطابق کارروائی میں ضلعی سیکرٹریٹ کو واگزار کروا کر پولیس نے گیٹ پر تالا لگادیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس جگہ پر پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے قبضہ کر رکھا تھا، ضلعی سیکرٹریٹ سے پی ٹی آئی کے لگے بورڈز بھی اتاردیے گئے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ گیٹ پر تالا لگانے کے بعد پولیس بھی تعینات کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں