شاہد اشرف تارڑ وزیراعلیٰ مریم کے مشیر برائے خصوصی اقدامات مقرر

Oct 26, 2024 | 02:10 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شاہد اشرف تارڑ کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مشیر برائے خصوصی اقدامات مقرر کردیا گیا۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد اشرف تارڑ کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔
واضح رہے کہ شاہد اشرف تارڑ نگران وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں