شمالی وزیرستان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید

Oct 26, 2024 | 03:55 PM

میر علی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار وں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق میرعلی کے علاقے عیدک میں پولیس پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ خود کش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار اور 2 شہری شہید ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

مزیدخبریں