چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل بن گئے

Oct 26, 2024 | 05:02 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نئے چیف جسٹس کی تقرری پر سپریم جوڈیشل کونسل کی بھی تشکیل نو کر دی گئی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین بن گئے۔

اس سے قبل چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ نہیں تھے۔دو سینئر ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن ہوں گے۔

ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان میں سے دو سینئر ترین جج بھی کونسل کا حصہ ہوں گے۔

مزیدخبریں