امریکا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون چل بسیں

Oct 26, 2024 | 05:08 PM

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا کی سب سے طویل العمر خاتون 115 سال کی عمر میں چل بسیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق الزبیتھ فرانسس امریکا میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ اور دنیا کی تیسری معمر ترین شخصیت تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الزبیتھ فرانسس کی موت عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے ہوئی، ان کی موت اہلِ خانہ کی موجودگی میں ہوئی۔
انہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت امریکی شہر ہوسٹن میں گزارا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق الزبیتھ فرانسس نے رواں سال ہی اپنی 115 ویں سالگرہ منائی تھی۔

مزیدخبریں