چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کھلاڑیوں سے ملاقات،جیت کی مبارکباد دی

Oct 26, 2024 | 05:29 PM

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےقومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ 

چیرمین پی سی بی محسن نقوی نے انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ اور سیریز جیتنے پر کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔  محسن نقوی نے کہا کہ دیر آید درست آید ،  آپ متحد ہو کر کھیلے تو کامیابی نے قدم چومے۔ شروع دن سے ہی ٹیم ورک کی ضرورت پر زور دیا اور آج رزلٹ سب کے سامنے ہے۔   تمام کھلاڑیوں اور پوری مینجمنٹ کو مبارک دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس جیت کی ٹیم اور قوم کو بہت ضرورت  تھی ۔

 محسن نقوی نے کہا کہ مسائل کا اندازہ تھا، ایشوز حل کئے تو رزلٹ آپ کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے کپتان کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے، کپتان جو بھی ہو گا ٹیم کے لئے بہترین ہو گا۔ سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔  ٹیم نے فائٹ کی، اچھی جیت ملی  اور اس ضمن میں بہت محنت کی گئی۔ اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔  

مزیدخبریں