شاباش…… بوائز، ٹیم گرین ویلڈن،پوری قوم  تاریخی فتح پر خوش ہے:مریم نواز 

Oct 26, 2024 | 05:36 PM

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )شاباش…… بوائز، ٹیم گرین ویلڈن،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح پر مبارکباد دی ہے-وزیراعلیٰ مریم نواز  نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیااورکہاکہ ساجد خان، نعمان علی سمیت دیگر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا- وزیراعلیٰ  نے شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی-پاک انگلینڈ سیریز میں بہترین ٹیم ورک دیکھنے کو ملا -پوری قوم پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح پر خوش ہے-

مزیدخبریں