چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ کا بیان

Oct 26, 2024 | 06:37 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری کو ملک اور قوم کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ ان کا منصب ملک میں عدالتی انصاف کی سربلندی کا باعث بنے۔

حافظ حمداللہ نے امید ظاہر کی کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی عدالتی انصاف کو فروغ دیں گے، جو ملک میں استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا حکم ہے کہ جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کیا جائے تو وہ انصاف پر مبنی ہو، چاہے وہ فیصلہ اپنے قریبی رشتہ داروں کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے غیر جانبدار اور پسند و ناپسند سے بالاتر ہونے چاہئیں، کیونکہ یہ منصب ایک بڑی آزمائش اور امتحان ہے۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ عدالت کا وقار برقرار رکھنا قاضی وقت کی ذمہ داری ہے، اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چیف جسٹس کو اس ذمہ داری میں سرخرو کرے۔

مزیدخبریں