عدالتوں کی انتظامیہ سے ہمیں کوئی توقع نہیں ، شیر افضل مروت

Oct 26, 2024 | 07:24 PM

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نےکہا ہے کہ عدالتوں کی انتظامیہ سے ہمیں کوئی توقع ںہیں، اب جو کرنا ہے خود کریں گے۔

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم نے خان کو اکیلا چھوڑ دیا ہے، خیبرپختونخوا میں پارٹی توقع کر رہی تھی کہ ہم پولیس والوں کو ہتھکڑیاں لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جن پولیس افسران نے پی ٹی آئی کے خلاف ظلم کیا تھا انہیں ہم نے انعامات سے نوازا، میں ایسے احتجاج کا حصہ نہیں بنوں گا جو لولا لنگڑا ہو۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ اب فری خان مہم شروع کریں گے، اگر لوگ میرے ساتھ  نکلے تو کسی عدالت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

مزیدخبریں