سکھر،کیرتھر کینال سے نکل کر آبی جانور سڑکوں پر گھومنے لگے،شہریوں نےمحکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی

سکھر،کیرتھر کینال سے نکل کر آبی جانور سڑکوں پر گھومنے لگے،شہریوں نےمحکمہ ...
سکھر،کیرتھر کینال سے نکل کر آبی جانور سڑکوں پر گھومنے لگے،شہریوں نےمحکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی
سورس: فوٹو : AI

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)کیر تھر کینال سے نکل کر آبی جانور سڑکوں پر گھومنے لگے ، محکمہ وائلڈ لائف نے اطلاع پر کچھوے کو پکڑ کے دریائے میں چھوڑ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق کیر تھر کینال سے گذشتہ روز آبی جانور (کچھوا ) نکل کر قریبی پارک میں گھس گیا جس کو مقامی افراد نے دیکھ کر اس کی اطلاع فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف عملے کو دی جس پر محکمہ وائلڈ لائف سکھر نے کچھوے کو ریسکیو کر کے دریائے سندھ میں چھوڑ دیا۔

’’آئی این پی  ‘‘ کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے بتایا کہ نہروں میں پانی بڑھ جانے اور کمی کی وجہ سے آبی جانور خوراک کی تلاش اور دھوپ کیلئے باہر آجاتے ہیں اطلاع پر کچھوے کا ریسکیو کر کے دریائے میں چھوڑ دیا ہے ۔