داعش نے یمن مسجد میں خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

داعش نے یمن مسجد میں خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
داعش نے یمن مسجد میں خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

  

صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک) عید کی نماز کے دوران یمن میں ہونیوالے خود کش حملے کی ذمہ داری داعش کی یمنی شاخ نے قبول کرلی ہے ، اس دھماکے میں 25افراد شہید ہوگئے تھے ۔

داعش نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ صنعا میں واقع جامع مسجد البلیلی میں جمعرات کی صبح نمازعید کے دوران بم حملے میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔داعش نے ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور نے باغیوں کو حملے میں ہدف بنایا ۔

العربیہ کے مطابق ایک سکیورٹی عہدے دارنے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایاہے کہ خودکش بمبار نے اپنے جوتے میں دھماکہ خیز مواد چھپا رکھا تھا،اس کے پھٹنے سے پہلا دھماکہ ہوا اور جونہی نمازی مسجد کے دروازے کی جانب لپکے تو اس حملہ آور نے ان کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

مزید : بین الاقوامی