عید کے دنوں میں بھی رینجرز متحرک ، سیاسی جماعت کا سیکٹرانچارج گرفتار

عید کے دنوں میں بھی رینجرز متحرک ، سیاسی جماعت کا سیکٹرانچارج گرفتار
عید کے دنوں میں بھی رینجرز متحرک ، سیاسی جماعت کا سیکٹرانچارج گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عید کے دنوں میں بھی کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے متحرک ہیں اور رینجرز نے سرجانی ٹاﺅن میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلرز کا گینگ چلانیوالا سیاسی جماعت کے سیکٹرانچارج کو حراست میں لے لیا۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم ریحان حسین عرف بہاری مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان ، پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے ، ملزم ٹارگٹ کلرز کو اسلحہ فراہم کرتاتھا ۔ترجمان نے بتایاکہ ملزم ریحان حسین عرف بہاری کھالیں چھیننے ، چائنہ کٹنگ ، زبردستی فطرانہ وصول کرنے ،بھتہ خوری اور اغواءبرائے تاون میں بھی ملوث تھا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں