چین میں ٹریفک حادثہ ،22افراد جاں بحق ،13زخمی

چین میں ٹریفک حادثہ ،22افراد جاں بحق ،13زخمی
چین میں ٹریفک حادثہ ،22افراد جاں بحق ،13زخمی

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ٹریفک حادثے میں 22 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حادثہ چین کے جنوبی صوبے ہنان میں پیش آیا جہاں ہائی وے پر ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرا یا جس کی وجہ سے مسافر بس اور وین بھی حادثے بھی ٹرکوں سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

تصادم کے بعد مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیاہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ،زخمی ہونے والوں میں کئی افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں