صرف دو دن میں ایک کلو وزن کم کرنے کا جادوئی نسخہ

صرف دو دن میں ایک کلو وزن کم کرنے کا جادوئی نسخہ
صرف دو دن میں ایک کلو وزن کم کرنے کا جادوئی نسخہ

  

لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں تو آپ کے لئے خوشخبری ہے کہ ایک آسان اور مضر اثرات سے پاک ایسا نسخہ سامنے آگیا ہے جو صرف دو دن میں ایک کلو وزن کم کردے گا۔آئیے آپ کو اس مشروب کے بارے میں بتاتے ہیں۔

اجزاء

ڈیڑھ لیٹر کم چکنائی والا(فیٹ)دودھ

دو چمچ سوکھی ہوئی سبز چائے

کوشش کریں کہ سبز چائے کو کسی ہربل کی دکان سے خریدیں اور ٹی بیگ استعمال نہ کئے جائیں۔

بنانے کا طریقہ

دودھ کو ابال کر اسے 70ڈگری پر گرم کریں اور اس میں دو چمچ سبز چائے ڈال دیں۔یاد رہے کہ جب آپ سبز چائے ڈالیں تو دودھ گرم یا نیم گرم نہ ہو بلکہ بہت زیادہ گرم ہو۔اب برتن کو20منٹ تک ڈھانپ کر رکھ دیں اور پھر چھان لیں۔اب ہر دوگھنٹے بعد ایک کپ پئیں۔اگر آپ بہترین نتیجے کے خواہاں ہیں تو کم از کم دو لیٹرپانی بھی ساتھ پئیں۔

اس مشروب سے آپ کے جسم میں اضافی پانی اور زہریلے مادے نکل جائیں گے اور آپ ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔

اہم نوٹ: یہ مشروب آپ مہینے میں دو بار سے زائد استعمال نہ کریں۔اگر آپ کو بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے تو اپنے ڈاکٹر سے پوچھ کر اس نسخے کا استعمال کریں۔

مزید : تعلیم و صحت