بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمیشن کو اہلخانہ سمیت عید کے موقع دہلی سے باہر جانے سے روک دیا

بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمیشن کو اہلخانہ سمیت عید کے موقع دہلی سے باہر ...
بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمیشن کو اہلخانہ سمیت عید کے موقع دہلی سے باہر جانے سے روک دیا

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت ایک بار پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور ایک بار پھر پاکستانی ہائی کمیشن پر پابندی لگاتے ہوئے عیدے کے موقع پر اہلخانہ سمیت دہلی سے باہر جانے سےروک دیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے بھارتی حکومت سے عید اجمیر شیرف، شملہ ،آگرہ اور جے پور میں منانے کی تحریری درخواست کی تھی لیکن بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمیشن کو دہلی سے باہر جانے سے روک دیاہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کو فیشن شو میں جانے اور فنکاروں سے ملاقات کرنے سے بھی روک دیا تھا ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں