نازی خاتون کا ایسا نام کہ جان کر آپ سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے
بگوٹا (نیوز ڈیسک) کولمبیا کے دارالحکومت میں مقیم ایک خاتون نازی جرمنی دور کے عجیب وغریب لباس پہننے کے علاوہ آئے روز نام بدلنے کی بھی شوقین ہیں اور ان کا تازہ ترین نام اس قدر منفرد اور دلچسپ ہے کہ سننے والے حیران بھی ہوتے ہیں اور داد بھی دیتے ہیں۔
ان کا پہلا نام Lady Zunga Cyborg تھا اور وہ اب اس نام سے کافی بور ہوچکی تھیں لہٰذا نیا نام رکھنے کا سوچا۔ ان کا نیا نام Abcdefg Hijklmn Opqrst Uvwxyz ہے۔ خاتون کہتی ہیں کہ عام طور تو لوگوں کو نام کی تبدیلی میں کوئی مسائل پیش نہیں آتے ہیں لیکن انہیں سرکاری اداروں سے اپنا نام منظور کروانے کے لئے دو سال تک قانونی جنگ لڑنا پڑی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسا نام رکھنا چاہتی تھیں جو لوگوں کے لئے دلچسپی اور حیرت کا باعث ہو مگر سرکاری ادارے اسے ایک فضول نام قرار دے کر اس کی منظوری دینے کے لئے تیار نہیں تھے۔ جب ان کی وکیل نے یہ ثابت کردیا کہ کوئی بھی نام رکھنا کسی بھی انسان کا بنیادی حق ہے تو بالآخر انہیں یہ نام رکھنے کی اجازت مل گئی۔ خاتون فیشن ڈیزائننگ کے علاوہ تین مقامی یونیورسٹیوں میں فوٹوگرافی کی استاد بھی ہیں۔