آل راﺅنڈرانورعلی فٹنس مسائل کی وجہ سے زمبابوے جانیوالے سکواڈ سے آﺅٹ

آل راﺅنڈرانورعلی فٹنس مسائل کی وجہ سے زمبابوے جانیوالے سکواڈ سے آﺅٹ
آل راﺅنڈرانورعلی فٹنس مسائل کی وجہ سے زمبابوے جانیوالے سکواڈ سے آﺅٹ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر انور علی فٹنس مسائل کی وجہ سے زمبابوے روانہ ہونیوالے سکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں تاہم پی سی بی فٹنس سے متعلق حتمی رپورٹ کی منتظر ہے ۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق آل راﺅنڈر انورعلی ان فٹ ہیں اوراُن کی جگہ ون ڈے میں عامر یامین کو ٹیم میں شامل کیے جانے کاامکان ہے ، وہ پہلے ہی ٹی 20سکواڈ کا حصہ ہیں اور زمبابوے میں ہی موجود ہیں جبکہ ون ڈے سکواڈ کے دیگر کھلاڑی کل زمبابوے کیلئے روانہ ہوں گے ۔

ذرائع نے بتایاکہ انورعلی کاان فٹ ہونا قومی کرکٹ ٹیم کیلئے بڑ ادھچکاہے کیونکہ آخری انٹرنیشنل میچ میں انورعلی ہی مین آف دی میچ قرارپائے تھے اوران کی طرف سے اچھی پرفارمنس کی توقع کی جارہی تھی ۔ یادرہے کہ دونوں ٹیمیں کل آمنے سامنے ہوں گی ۔

مزید : کھیل