نواز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات ،آرمی چیف کی تعریف کر دی

نواز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات ،آرمی چیف کی تعریف کر دی
نواز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات ،آرمی چیف کی تعریف کر دی

  

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک )آپریشن ضرب عضب سے حاصل ہونے والی کامیابیاں اور دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑے دینے کا عملی مظاہرہ پوری دنیا کے سامنے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی دنیا بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ۔

کیا آپ ناپسندیدہ میسجز اور کالز وصول کرنے سے تھک گئے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لئے ہے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے دورہ امریکہ میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف مختلف سیاست دان اور سرمایہ کار وں سمیت مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے مل رہے ہیں ۔وزیر اعظم نے مائیکروسوفٹ کے مالک بل گیٹس سے بھی ملاقات کی ہے جس میں پاکستان میں انسداد پولیو مہم پر بات چیت ہوئی ۔اس موقع پر بل گیٹس نے کہا کہ رواں سال پاکستان میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بہت اچھے انتظامات کیے گئے جس پر وزیر اعظم نے بتا یا کہ وہ انسداد پولیو مہم کی خود سربراہی کر رہے ہیں ۔بل گیٹس نے پاک آرمی کی جانب سے قبا ئلی علا قوں میں پولیو مہم چلانے پر آرمی چیف کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ آرمی چیف جنر راحیل شریف بہت اچھا کام کر رہے ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں