کیا کمپیوٹر یوایس بی کو واقعی safely removeکرتا ہے ؟دلچسپ جواب

کیا کمپیوٹر یوایس بی کو واقعی safely removeکرتا ہے ؟دلچسپ جواب
 کیا کمپیوٹر یوایس بی کو واقعی safely removeکرتا ہے ؟دلچسپ جواب

  

برمنگھم (نیوز ڈیسک) آپ جب بھی یو ایس بی ڈرائیو استعمال کرتے ہیں تو کمپیوٹر آپ کو میسج دیتا ہے کہ اسے اتارنے سے پہلے سٹاپ کرکے Safely Eject کریں یعنی بغیر سٹاپ کئے ہی نہ کھینچ لیں، جبکہ اکثر ہمارا دل چاہتا ہے کہ کوئی چیز کاپی کرنے کے بعد فوراً اسے یو ایس بی پورٹ سے باہر کھینچ لیں۔

کیا آپ ناپسندیدہ میسجز اور کالز وصول کرنے سے تھک گئے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لئے ہے

آخر یو ایس بی ڈرائیو کی سیف (محفوظ) طریقے سے سٹاپ کرکے اتارنا کیوں ضروری ہے؟ اس کے پیچھے ایک نہایت دلچسپ اور اہم وجہ ہے۔ کمپیوٹر کسی بھی ڈرائیور پر ڈیٹا منتقل کرنے کیلئے ایک "Write Cache" (رائٹ کیش) کا استعمال کرتا ہے جو کہ ایک بس سٹاپ کی طرح ہے کہ جہاں کچھ مسافر جمع ہوجائیں تو وہ انہیں لے جاتی ہے۔ جب تک اس سٹاپ پر مناسب تعداد میں مسافر نہ ہوں بس روانہ نہیں ہوتی۔ اسی طرح جب تک لائٹ کیش میں مناسب مقدار میں ڈیٹا نہ آجائے کمپیوٹر اسے مطلوبہ منزل تک منتقل کرنے کیلئے انتظار کرتا ہے۔ جب آپ یو ایس بی ڈرائیو پر کوئی ڈیٹا کاپی کرتے ہیں تو عین ممکن ہے کہ یہ اس لمحے منتقل ہوجائے لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ اس میں تھوڑی سی دیر لگے یعنی  کمپیوٹر رائٹ کیش میں اور ڈیٹا آنے کا انتظار کررہا ہو۔ اب اگر آپ اسی دوران یو ایس بی کو اتارلیتے ہیں تو اس میں ڈیٹا کاپی نہیں ہوگا اور یہی وجہ ہے کہ آپ کا کمپیوٹر چاہتا ہے کہ آپ اسے سٹاپ کرکے Safely Eject کریں تاکہ یہ یقین ہوجائے کہ اس دوران ڈیٹا کی منتقلی مکمل ہوجائے اور آپ کیلئے کبھی بھی پریشانی پیدا نہ ہو۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی