ایف آئی اے کی نوشہرہ میں کارروائی، نجی ہسپتال سے گردوں کا غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کرنے والے 8 ملزمان گرفتار
نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے نے نجی ہسپتال میں کارروائی کرکے غیر قانونی طور پر گردے ٹرانسپلانٹ کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کو نوشہرہ کے ایک نجی ہسپتال میں گردوں کے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کی اطلاع ملی جس پر کارروائی کی گئی۔ ایف آئی اے حکام نے کارروائی کرکے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے یورالوجسٹ عبدالعزیز سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یورالوجسٹ عبدالعزیز نے ایک شخص کا گردہ نکال کر ایک افغان نیشنل کو ٹرانسپلانٹ کیا تھا جس پر گردہ لینے اور دینے والوں کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور سے گردے ٹرانسپلانٹ کرنے والا ایک گروہ پکڑا گیا تھا جس کے 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔