’ریسٹورنٹ میں گلاس پر لگا لیموں کا ٹکڑا کبھی غلطی سے بھی اپنے مشروب میں نہ ڈالیں کیونکہ اس میں۔۔۔‘ ماہرین نے سخت ترین وارننگ جاری کردی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ریسٹورنٹس میں عموماً مشروب کے گلاس کے اوپر لیموں کا ٹکڑا لگا کر پیش کیا جاتا ہے اور بعض لوگ اسے مشروب میں ڈال لیتے ہیں لیکن اب اس لیموں کے ٹکڑے کے متعلق ماہرین نے ایسا خوفناک انکشاف کر دیا ہے کہ کوئی شخص اسے مشروب میں ڈالنا تو درکنار، گلاس کے اوپر بھی لگا نہیں رہنے دے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ساﺅتھ کیرولینا کی کلیمسن یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا ہے کہ ”مشروب کے گلاس پر لگا لیموں کا ٹکڑا خطرناک بیکٹیریا کا گھر ہوتا ہے کیونکہ گیلا لیموں 100فیصد خطرناک بیکٹیریا اپنے اندر جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے برعکس خشک لیموں میں یہ شرح 30فیصد ہوتی ہے۔“
سب سے بڑی ڈسکاﺅنٹ آفر، Yayvoکا میگاٹی وی ڈے کے نام سے سیل میلہ شروع
ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ ”لیموں کاٹتے وقت ہاتھوں پر جتنے بھی مضرصحت بیکٹیریا ہوتے ہیں وہ 100فیصد لیموں پر منتقل ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ گلاس اور دیگر برتنوں سے بھی بیکٹیریا لیموں پر منتقل ہوتے ہیں اور آخرکار مشروب میں شامل ہو کر آدمی کے جسم میں چلے جاتے ہیں۔ برف بھی ہاتھوں یا دیگر سطحوں سے مس ہونے پر ان پر موجود 100فیصد بیکٹیریا اپنے اندر سمو لیتی ہے اور یہ دونوں چیزیں مشروب میں شامل ہو کر ان بیکٹیریا کو صارفین کے جسم میں داخل کر دیتی ہیں۔“